امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کی اڈیالہ جیل آمد، ظاہر جعفر سے ملاقات
ویب ڈیسک
|
16 Apr 2026
امریکا کے سفارت خانے کا دو رکنی وفد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا، جہاں نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ قیدی ظاہر جعفر سے قونصلر رسائی کے تحت ملاقات کی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سفارتکاروں کی یہ ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے دفتر میں ہوئی، جس دوران ظاہر جعفر کی قانونی معاونت، صحت کی صورتحال اور جیل کی سہولیات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل کی سماعت کے لیے 8 اپریل کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ 27 سالہ نور مقدم کو جولائی 2021 میں اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔
ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف ظاہر جعفر نے اپیل دائر کی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سزائے موت برقرار رکھی، تاہم ملزم نے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دے رکھی ہے۔
Comments
0 comment