مریم نواز کی جعلی تصویر کو لائیک اور کمنٹ کرنے والوں کو بھی 7 سال سزا ہوگی، ایف آئی اے
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2025
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کی جعلی تصاویر کو لائیک اور کمنٹ کرنے والوں کو بھی 7 سال تک سزا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے چویدری سرفراز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ بنائی جانے والی مبینہ جعلی تصاویر پر جن افراد نے کمنٹس کئے یا اُسے لائیک کیا وہ بھی ایف آئی اے کے ملزم ہیں اور انہیں 5سے 7سال تک سزا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ہم نے چار کیٹگریز بنائی ہیں، جس میں شیئر کرنے، لائیک اور کمنٹ کرنے والوں کو بھی پکڑا جائے گا۔
چوہدری سرفراز نے یوٹیوبر عمران ریاض اور پی ٹی آئی کے خود ساختہ جلاوطن رہنما شہبازگل کیلئے پیغام جاری کیا اور کہا کہ اس کیس کے کچھ ملزمان بیرون ملک میں ہیں جن کو ہم پکڑنے کی پوری کوشش کریں گے، وہ پاکستان آئیں گے تو انہیں پکڑا جائے گا کیونکہ وہ ریاست کے ملزم ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے دونوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’میں آپ کو گرفتار کروں گا اور 1122 کے ساتھ دو وہیل چیئرز لے کر آؤں گا کیونکہ اُس کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے‘۔
Comments
0 comment