مشرق وسطی کشیدگی: پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی وزیر خارجہ کی اہم بیٹھک
ایران میں جنگ بندی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
Webdesk
|
29 Mar 2026
اسلام آباد: اسحاق ڈار سے مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں، جن میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر اتفاق کیا گیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ہم نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں دوست ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔
خیال رہے کہ جلد ہی سعودی وزیر خارجہ کی آمد پر چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں ایران میں جنگ بندی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
Comments
0 comment