مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال، پاکستان سے ہزاروں پروازیں منسوخ
کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں
Webdesk
|
5 Apr 2026
کراچی: مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے اتوارکو بھی مزید39پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔گزشتہ 5 ہفتوں میں منسوخ پروازوں کی تعداد 3000 تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی سے جدہ، نجف، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام آباد سے مسقط، العین، ابوظبی، دمام اور فجیرہ کی 7 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
لاہور سے دبئی، ریاض، جدہ اور ابوظبی کی 8 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ملتان سے دوحہ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
علاوہ ازیں کراچی سے اندرون ملک ملتان، لاہور اور اسلام آباد کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسلام آباد سے گلگت کے لیے اتوارکی تمام 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
Comments
0 comment