متنازع ٹویٹ پر پی ٹی آئی قیادت کو عدالت سے ریلیف مل گیا

متنازع ٹویٹ پر پی ٹی آئی قیادت کو عدالت سے ریلیف مل گیا

عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
متنازع ٹویٹ پر پی ٹی آئی قیادت کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Webdesk

|

6 Jun 2024

 

شیخ مجیب اور 1971 سے متعلق ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی قیادت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی جانب سے ایف آئی اے طلبی پر عدالت سے رجوع کیا گیا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مانگا۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا اور رؤف حسن، بیرسٹر گوہر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ دونوں رہنماؤں کو ہراساں نہ کرے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون تک جواب طلب کرلیا۔

اُدھر ایف آئی اے کی طلبی پر ساجد رؤف اور بیرسٹر گوہر ایف آئی اے میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تفتیش کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!