مودی اور بھارتی فوج پاکستان تو آئے ہم تفریح کرائیں گے، خواجہ سرا

مودی اور بھارتی فوج پاکستان تو آئے ہم تفریح کرائیں گے، خواجہ سرا

خواجہ سرا مظاہرین نے قومی پرچم تھامے بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کیا
مودی اور بھارتی فوج پاکستان تو آئے ہم تفریح کرائیں گے، خواجہ سرا

ویب ڈیسک

|

8 May 2025

کراچی کی خواجہ سرا کمیونٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلیے احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر پانی رکا تو ہم بھارت کی سانسیں بند کردیں گے۔

خواجہ سرا کمیونٹی کا بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

خواجہ سرا مظاہرین نے قومی پرچم تھامے بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں خواجہ سرا بندیا رانا نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا مودی صرف ڈرون حملوں پر اتر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سرحد پار کرنے کی ہمت تو دکھائے پھر ہم اسکے ساتھ تفریح کریں گے،  پاکستانی قوم بھارت کی جنگی گیڈر بھپکیوں پر تفریح کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈرون حملوں سے خوفزدہ ہونے والی قوم نہیں ہیں، جہاں پاکستان کے مرد، جوان کھڑے وہیں خواجہ سرا انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اب تک بھارت کے کسی عوامی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا جبکہ بھارت پاکستان کی مساجد اور آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ 

بندیا رانا نے کہا کہ مودی اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جنگی ماحول بنارہا ہے،تم پاکستان میں آؤ تو سب سے پہلے خواجہ سرہ تمہیں تفریح کرائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوئی تو سب سے پہلا خواجہ سرا انہیں ماریں گے، یہ سال 2025 کا پاکستان ہے لہذا مودی کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ پاکستانی عوام کے پاس وسیع پیمانے پر لائسنس یافتہ اسلحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسلحے کو بھی زنگ لگ رہا ہے جسے عوام بھارت کے خلاف استعمال کرنے کے لیے تیار ہے ، بھارت اگر ہمارا پانی بند کرے گا تو ہم اسکی سانسیں بند کردیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!