موٹروے پر تیز گاڑی چلانے والوں کی خیر نہیں، اہم خبر

ویب ڈیسک
|
27 Feb 2025
موٹروے پر حد رفتار کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ ساتھ 150کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرنے والوں کی گاڑیاں قبضے میں لیکر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر اب گاڑیاں اندھادھند بھگا نے والوں کے خلاف اب پولیس سخت ایکشن لے گی کیونکہ آئی جی موٹروے نے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
موٹر وے پر اب حد رفتار کی خلاف پر جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات درج کرکے گاڑیاں بھی بند کی جائیں گیں۔
اس حوالے سے موٹر وے پولیس حکام کا کہناتھاکہ ائی جی موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار نے سختی سے ہدایت جاری کی ہیں کہ تیز رفتاری کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جایے اور حد رفتار کی خلاف ورزیوں پر سختی سے نمٹا جائے ۔
جس پر فیصلہ کیاگیا ہے کہ حد رفتار کی خلاف ورزی پر جرمانہ تو ہوگا ہی لیکن ایسی وہیکلز یا ڈرائیورز جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر ہوں گے انھیں نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کی جائے گی اور ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جایے گا ۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ، پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔
Comments
0 comment