موٹروے پولیس کی ایمانداری، امریکی خاتون کو ہیرے کی قیمتی انگوٹھیاں واپس لوٹا دیں

موٹروے پولیس کی ایمانداری، امریکی خاتون کو ہیرے کی قیمتی انگوٹھیاں واپس لوٹا دیں

خاتون لاہور سے ڈیرہ غازی خان سفر کے دوران سروس ایریا میں انگوٹھیاں بھول گئیں تھیں
موٹروے پولیس کی ایمانداری، امریکی خاتون کو ہیرے کی قیمتی انگوٹھیاں واپس لوٹا دیں

ویب ڈیسک

|

4 Feb 2024

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال کرتے ہوئے اصلی ہیرے کی دو انگوٹھیاں امریکی خاتون کو واپس لوٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ڈیرہ غازی خان سفر کرنے والی امریکی شہریت رکھنے والی خاتون ڈاکٹر سمیرا موٹروے ایم تھری جڑانوالہ میں سروس ایریا کے باتھ روم میں ہیرے کی دو انگوٹھیاں بھول گئیں تھیں۔

انہیں تھوڑی دیر بعد احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور پر موٹر وے پولیس کو ہیلپ لائن پر کال کر کے ساری صورت حال سے آگاہ کیا۔ امریکی خاتون کا خیال تھا کہ اُن کی دونوں انگوٹھیاں کہیں گمشدہ ہوگئیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران زاہد اقبال، سلطان خان اور اقبال خان نے کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر سروس ایریا پہنچ کر انگوٹھیاں تلاش کیں اور پھر سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کی ہدایات پر ڈی ایس پی حمید اللہ نیازی نے خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں خوش خبری سنائی۔

اس کے بعد خاتون کو بلاکر پٹرولنگ افسران نے قانونی کارروائی کے بعد انگوٹھیاں ڈاکٹر سمیرا کے حوالے کردیں۔ ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

امریکن خاتون ڈاکٹر نے موٹروے پولیس کی دیانت دار کی تعریف کی اور اُن کی ایمانداری کو بھی سراہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!