عدالت کے سخت حکم پر پی ٹی آئی کے لاپتہ امیدوار بازیاب

عدالت کے سخت حکم پر پی ٹی آئی کے لاپتہ امیدوار بازیاب

راجہ بشارت کے بھائی ناصر راجہ پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 11 سے الیکشن لڑ رہے ہیں
عدالت کے سخت حکم پر پی ٹی آئی کے لاپتہ امیدوار بازیاب

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت حکم کے بعد پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشار کے بھائی اور پی ٹی آئی کے لاپتہ حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجہ ناصر کو بازیاب کرتے ہوئے گرفتاری ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی اور پی پی 11 کے امیدوار کی بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جس میں جج ارباب محمد نے ایس ایس پی آریشنز کو مغوی کی بازیابی کیلیے آدھے گھنٹے کی مہلت دی اور سخت ریمارکس دیے تھے کہ اگر راجہ ناصر کو بازیاب نہ کرایا گیا تو پھر حلقہ پی پی 11 میں انتخابات ملتوی ہوجائیں گے۔

عدالت نے پولیس کو مہلت دینے کے بعد سماعت کو کچھ دیر کے لیے ملتوی دیا اور پھر ساڑھے 8 بجے جب دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ راجہ ناصر کو راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کی پولیس نے 10 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا ہے۔

عدالت نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ ’آپ کے دائرہ اختیار میں یہ کاروائی کیوں ہوئی اور اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں، آپ نے تو اس حلقے کے الیکشن ، انتخابات ہونے سے پہلے متنازع کر دیے‘۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ’الیکشن ہونے جارہے ہیں اسلام آباد میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔ اگر یہ امیدوار الیکشن میں نا ہو انتخابات ہو جائیں تو آپ کہہ سکتے ہیں صاف شفاف الیکشن ہو گئے ؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق 24 گھنٹے پہلے مہم کا وقت ختم ہو چکا ہے،  اگر ایک امیدوار نہیں ہے تو اس کا الیکشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اسٹیٹ کونسل نے استدعا کی کہ عدالت ان راجہ ناصر کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرے۔ جس پر 9 ماہ پہلے کا مقدمہ ہے اب الیکشن سے دو روز پہلے گرفتاری کردی۔

بعد ازاں عدالت نے ناصر راجہ کو آدھے گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنے اور ایس ایچ او سمیت سی سی پی او راولپنڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!