امیدوار کے انتقال کے باوجود دو حلقوں میں انتخابات کروانے کا اعلان

امیدوار کے انتقال کے باوجود دو حلقوں میں انتخابات کروانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا
امیدوار کے انتقال کے باوجود دو حلقوں میں انتخابات کروانے کا اعلان

Webdesk

|

22 Jan 2024

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے علاقے سرگودھا میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں امیدوار کے انتقال کے باوجود الیکشن کروانے کا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے اور انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔

الیکشن کمیشن میں این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں امیدوار فوت ہونے پر انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اور ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر بتایا کہ وفات پانے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ 15 جنوری کا ہے، جبکہ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو اور 3 جنوری کو نماز جنازہ ہوئی، اس معاملہ میں جعل سازی کی گئی ہے۔

ڈی آر او سرگودھا نے کہا کہ انکوائری میں ثابت ہو گیا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ہے۔ ریٹرننگ افسر این اے 85 نے بتایا کہ ہمیں جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف ڈی سی سرگودھا کو کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!