میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کے لئے بڑی خبر

میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کے لئے بڑی خبر

تمام ریگولر امیدواروں کے ایڈمت کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں
میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کے لئے بڑی خبر

Webdesk

|

5 Apr 2026

 کراچی: کراچی میٹرک بورڈ کے تحت شہر قائد میں امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہو رہا ہے امیدواروں پر نئی شرط عائد کر دی ہے۔، جس کے مطابق طلبہ امتحانات میں جواب حل کرنے کے لیے بال پوائنٹ کا استعمال کریں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق میٹرک بورڈ سے امتحانی پرچہ پہلے 19 ٹائون کے 26 حب سینٹرز کو فراہم کیا جائے گا، اس کے بعد امتحانی سینٹر پرچے منتقل کیے جائیں گے۔

اس سال پرچے پر واٹر مارک بھی موجود ہوگا، جو کسی بھی سینٹر سے پرچہ لیک ہونے کی نشاندہی کرے گا۔میٹرک کے امتحانات میں اس سال ای مارکنگ اور نئے گریڈننگ سسٹم کے تحت ہوں گے۔

تمام ریگولر امیدواروں کے ایڈمت کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جب کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ رہائشی پتوں پر ارسال کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب میٹرک بورڈ کے سرور میں خرابی کے باعث امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ڈاون لوڈ نہیں ہو رہے، پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے امتحانات ایک ہفتہ موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!