ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی، عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں، عالمی ادارہ

ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی، عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں، عالمی ادارہ

موجودہ حکومت ختم ہونے کے بعد ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی، فچ رپورٹ
ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی، عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں، عالمی ادارہ

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت اٹھارہ ماہ تک رہےگی۔

فچ کی جانب سے جاری پاکستانی معاشی اور حکومت صورت حال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اٹھارہ ماہ تک چلے گی اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں قید ہی رہیں گے یعنی اُن کی جلد رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

فچ نے تازہ رپورٹ میں کہا کہ مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے جبکہ آزاد امیدوار تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے کیونکہ انہیں بانی پی ٹی آئی کی حمایت کی وجہ سے ہی فتح ملی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے  خطرہ ہے۔ فچ نے کہا کہ بجٹ میں کیےگئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پراگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں تاہم رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے۔

فچ نے مزید کہا کہ مالی سال کے اختتام تک شرح سود چودہ فیصد تک آنے کا امکان ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!