ن لیگ کی پالیسی کسی بھی مذہبی و سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی نہیں، رانا ثنا اللہ

ن لیگ کی پالیسی کسی بھی مذہبی و سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی نہیں، رانا ثنا اللہ

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق پنجاب حکومت نے اپنا مؤقف وفاق کو بھیج دیا ہے
ن لیگ کی پالیسی کسی بھی مذہبی و سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی نہیں، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے سیاسی اختلاف کے باوجود مکالمے اور جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے، تاہم بعض جماعتوں کی جانب سے پُرتشدد احتجاج کے واقعات افسوسناک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق پنجاب حکومت نے اپنا مؤقف وفاق کو بھیج دیا ہے اور حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، مگر (ن) لیگ اصولی طور پر کسی بھی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا کام عوامی خدمت اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہے، تصادم یا تشدد نہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!