بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے سے زائد کا اضافہ

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے سے زائد کا اضافہ

نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ وصول کیا جائے گا
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 3 روپے سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 7 پیسے کا اضافہ کردیا۔

اس ضمن میں نیپرا کی جاب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام صارفین یونٹ کی منظور شدہ اضافی رقم ادا کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سے زائد  فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔ نیپرا نے منظوری کے لیے نوٹی فکیشن کو وفاقی حکومت کو بھیج دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!