انتخابات کالعدم قرار دیے جانے کا امکان، خواجہ آصف نے مزاحمت کا عندیہ بھی دے دیا
Webdesk
|
19 Jul 2024
وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلیے اکتوبر میں کسی قسم کی کوئی پیشرفت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اکتوبر میں درخواست لگائی جائے گی، انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کا خدشہ ہے۔
ٹی وی انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مزاحمت اور کھل کر دفاع کریں گے کیونکہ ہم اتنی آسانی سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پریشان کن ہیں اور ابھی تک غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں عدلیہ بھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
Comments
0 comment