انتخابات میں ناکامی پر جہانگیر ترین کی سیاست سے کنارہ کشی، سراج الحق پارٹی قیادت سے مستعفی

انتخابات میں ناکامی پر جہانگیر ترین کی سیاست سے کنارہ کشی، سراج الحق پارٹی قیادت سے مستعفی

سراج الحق اور جہانگیر ترین نے الیکشن میں ناکامی کا اعتراف کرلیا
انتخابات میں ناکامی پر جہانگیر ترین کی سیاست سے کنارہ کشی، سراج الحق پارٹی قیادت سے مستعفی

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2024

عام انتخابات میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور سراج الحق نے اپنی اپنی پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

انتخابات میں ناکامی پر پہلے جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چئیرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عام انتخابات سے ملک میں خوش حالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا۔

جہانگیر ترین نے لکھا کہ ’میں عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں اور اس لیے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کے ساتھ سیاست چھوڑتا ہوں‘۔ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے کھڑے ہوئے تاہم وہ ایک سیٹ پر بھی کامیاب نہیں ہوئے۔

بعد ازاں سراج الحق نے بھی الیکشن میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’الیکشن میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے امیر کے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں‘۔

سراج الحق نے کہا کہ ’جماعت اسلامی عام انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی، اس لیے میں اپنی ناکامی قبول کرتا ہوں‘۔

a

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!