نو مئی مقدمات میں عمران خان باعزت بری
عدالت نے شواہد نہ ہونے پر عمران خان کو باعزت بری کردیا
ویب ڈیسک
|
30 May 2024
اسلام آباد کی دو مقامی عدالتوں نو مئی کے مقدمات سے عمران خان کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجرسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی سے متعلق تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دونوں مقدمات میں بری کردیا۔
اپنے فیصلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لکھا کہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو مقدمات سے کری کیا گیا ہے۔
ان دونوں کیسز کی پیروی عمران خان کی طرف سے وکیل مرزا عاصم بیگ اور نعیم حیدر پنجوتھا نے کی اور دونوں بانی پی ٹی آئی کا دفاع کرنے میں کامیاب بھی رہے۔
اپنے دلائل میں اُن کا کہنا تھا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں، بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔
Comments
0 comment