نو مئی پر ریلی نکالنے کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو عدالت نے رہا کردیا

نو مئی پر ریلی نکالنے کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو عدالت نے رہا کردیا

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا، رہائی پانے والوں کی عمران خان کے حق میں نعرے بازی
نو مئی پر ریلی نکالنے کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو عدالت نے رہا کردیا

ویب ڈیسک

|

10 May 2024

راولپنڈی میں نو مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر پُرامن ریلی نکالنے کے دوران گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے نو مئی ریلی نکالنے کے دوران پی ٹی آئی کے سابق امیدوار شہریار ریاض سمیت متعدد امیدواروں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے سیشن کورٹ کے جج نے مسترد کر کے ملزمان کی ضمانت منظور کی۔

پولیس کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی پر ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سول جج نواز اشرف نے شہریار ریاض، سیمابیہ طاہر سمیت تمام گرفتار شدگان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور قائدین اور کارکنان کو پچاس پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے کہا کہ آئین و قانون کے تحت پُرامن احتجاج ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے لہذا ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت نے کمرے میں ہی تمام ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر انہیں رہا کیا جس کے بعد تمام رہائی پانے والے کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!