نیب نے 7 ماہ میں 547 ارب سے زائد کی لوٹی گئی رقم برآمد کرلی

ویب ڈیسک
|
9 Aug 2025
نیب نے اس سال کے پہلے چھ ماہ میں عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دلانے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
قومی احتساب بیورو نے رواں مالی سال 2025 کے آغاز سے اب تک 547.31 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے، جس میں سے 345.3 ارب روپے صرف اپریل سے جون کے درمیان وصول کیے گئے۔
نیب نے ان چھ ماہ کے دوران 532.33 ارب روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں وفاقی و صوبائی اداروں کو واپس کیں۔ اس کے علاوہ، 12,611 متاثرین کو بھی ان کے پیسے واپس دلائے گئے۔
ریکوری کے اہم کیسز میں راولپنڈی میں 29 ارب روپے کی سرکاری زمین کی واپسی، سکھر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے کی اراضی کی بازیابی اور لاہور میں ایڈن اور پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیسز میں بالترتیب 3.2 ارب اور 9.3 ارب روپے کی ریکوری شامل ہے۔
Comments
0 comment