پہلی بار محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوئی، عظمی بخاری کا دعوی

پہلی بار محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوئی، عظمی بخاری کا دعوی

مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کی، وزیراطلاعات پنجاب
پہلی بار محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوئی، عظمی بخاری کا دعوی

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی بار محرم میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس یوم عاشور پر مکمل فعال رہی۔

لاہور میں یوم عاشور کی صورت حال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  صوبہ بھر میں مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جبکہ  تمام بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی یوم عاشور پر سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کی اور سیکیورٹی صورتحال پر ہر  گھنٹے بعد رپورٹ بھی طلب کی۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے امن کمیٹیوں کے ارکان کو ساتھ رکھا جائے، عوام حفاظت پر مامور سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔ یوم عاشور پر امن و امان کا قیام ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!