پاک بھارت کشیدگی، خیبرپختونخوا کی شہری آبادی میں جنگی سائرن نصب

پاک بھارت کشیدگی، خیبرپختونخوا کی شہری آبادی میں جنگی سائرن نصب

یہ سائرن لگانے کا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو حفاظت کے حوالے سے مطلع کرنا ہے
پاک بھارت کشیدگی، خیبرپختونخوا کی شہری آبادی میں جنگی سائرن نصب

ویب ڈیسک

|

1 May 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے پیش نظر شہری علاقوں میں جنگی سائرن سسٹم نصب کرنے کے احکامات جاری کردیے.

خیبرپختونخوا کے محکمہ شہری دفاع نے صوبے کے 29 اضلاع میں ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ خطرات کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کرنا ہے۔  

محکمے کے ڈائریکٹر نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد، مردان جیسے بڑے شہروں میں 4،4 سائرن لگائے جائیں۔

اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے وارننگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔  

مراسلے میں زور دیا گیا ہے کہ سائرن سسٹم کی تنصیب اور اس کی کارکردگی کی رپورٹ فوری طور پر جمع کرائی جائے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا سکے۔

علامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں ،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت، خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ جنگ کے حالات اور حملے کی صورت میں ایمرجنسی سائرن شہریوں کو حفاظتی اقدامات کا پیغام دینے کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں۔

کے پی کے 29 اضلاع میں سائرن کی فراہمی کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!