پاک بحریہ نے اربوں روپے کی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

پاک بحریہ نے اربوں روپے کی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

مشترکہ آپریشن میں کامیابی کیساتھ منشیات کی ایک بڑی مقدار کو ضبط کرلیا
پاک بحریہ نے اربوں روپے کی منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنادی

Webdesk

|

14 Mar 2024

کراچی:پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے  سمندر میں مشترکہ کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔ 

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق اربوں روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ 

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سیل نے انسداد منشیات آپریشن کے لیے پی این، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی۔ 

مشترکہ آپریشن میں کامیابی کیساتھ منشیات کی ایک بڑی مقدار کو ضبط کرلیا گیا،  آپریشن میں 1200 کلو گرام چرس اور 300 کلوگرام کرسٹل/آئیس ضبط کی گئی۔ 

 منشیات کی کھیپ کو سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچایا جانا تھا، پکڑی گئی منشیات کی مالیت کا تخمینہ 10 کروڑ 70لاکھ ڈالر ہے۔ 

برآمد شدہ منشیات کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!