پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد واصل جہنم

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد واصل جہنم

اتوار اور پیر کی درمیانی شب تین دہشت گردوں نے ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی تھی
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد واصل جہنم

Webdesk

|

22 Jul 2024

 راولپنڈی: پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تین دہشت گردوں نے ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی تھی جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔

اعلامیہ کے مطابق توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!