پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کو مار گرایا

ویب ڈیسک
|
29 Apr 2025
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول بھمبر، مناور سیکٹر میں خلاف ورزی پر بھارت کے کواڈکاپٹر کو مارگرایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کواڈکاپٹر (ڈرون) نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی جس پر اسے ایک لمحے کی تاخیر کیے بغیر نشانی بنایا گیا۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کواڈکاپٹر کے ذریعے پاکستان میں جاسوسی کی کوشش کررہا تھا اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے بھارت کی دراندازی کو ناکام بنادیا۔
واضح رہے کہ چار روز قبل پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور جارحیت کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment