پاک ایران زمینی راستے سے تجارت بحال، پہلی برآمدی کھیپ وسطی ایشیا روانہ
ویب ڈیسک
|
11 Apr 2026
پاک ایران ٹرانزٹ کوریڈور کے تحت زمینی تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور پہلی برآمدی کھیپ وسطی ایشیا کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ کھیپ ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند بھیجی گئی ہے، جس میں منجمد گوشت شامل ہے۔ اس پیش رفت کو خطے میں تجارتی روابط کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس کوریڈور کے ذریعے پاکستان سے سامان گوادر کے راستے ایران سے گزرتے ہوئے وسطی ایشیائی ممالک تک پہنچایا جائے گا، جس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
ان کے مطابق اس نئے روٹ کے فعال ہونے سے پاکستانی بندرگاہوں پر کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور خطے میں پاکستان کی تجارتی اہمیت مزید مضبوط ہو گی۔
Comments
0 comment