پاکستان کے کس علاقے میں مزید 6 ماہ انٹرنیٹ سروس بند رہے گی؟

ویب ڈیسک
|
27 May 2025
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں پنجگور میں انٹرنیٹ کی طویل المدت بندش پر اہم بحث ہوئی، جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے سیکورٹی خدشات کو وجہ بتایا۔
وزارت داخلہ کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیز کی سفارش پر پنجگور میں اگلے چھ ماہ تک انٹرنیٹ سروس فراہم نہیں کی جاسکتی۔
وزارت داخلہ نے 22 مارچ کو سیکورٹی کلیئرنس کے لیے درخواست دی تھی۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا استعمال کردہ انٹرنیٹ نظام الگ ہے۔
ممبر قومی اسمبلی پولین بلوچ کا کہنا تھا کہ "تین سال سے مسئلہ حل نہیں ہو سکا، اب 6 ماہ میں کیا ہوگا؟" انہوں نے الزام لگایا کہ "پنجگور کو سزا دی جا رہی ہے"۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کے لیے این آئی ٹی بی کیلے موبائل ایپ تیار کی جارہی ہے، ایپ میں وائس/ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت ہوگی۔
سائبر سیکیورٹی کا جائزہ جاری، پہلے وفاقی اداروں میں لاانچ ہوگی۔
سائبر سیکیورٹی پر کمیٹی کی تعریف:
5-10 مئی کے دوران پاکستان پر سائبر حملوں کو ناکام بنانے پر NUST کی ٹیم کو خراج تحسین کیا۔ کمیٹی نے پاکستانی سائبر دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔
حکام نے واضح کیا کہ بندش کی وجوہات پر مزید وضاحت نہیں دی جا سکتی، صرف "سیکورٹی وجوہات" بتائی گئی ہیں۔ اس پر کمیٹی میں سخت ردعمل سامنے آیا، خاص طور پر جب یہ انکشاف ہوا کہ یہ بندش مزید 6 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔
Comments
0 comment