پاکستان میں جشن ولادت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

پاکستان میں جشن ولادت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

مساجد میں خصوصی عبادات، گھروں پر محافل میلاد اور جلسے و ریلیوں کا انعقاد
پاکستان میں جشن ولادت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2024

پاکستان میں آج حضور اقدس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش پر یشن عید میلاد النبی بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ہر سال کیطرح دن کا آغاز مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

 نماز فجر کے بعد وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ 

 شہر، گلیاں، مساجد، عمارتیں، بازار اور چوراہوں کو سبز پرچموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔

 ملک بھر میں درود و سلام کی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ 

 صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اس اہم موقع کی مناسبت سے امت مسلمہ کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

 عید میلاد النبی (ص) پاکستان میں عام تعطیل ہے، سرکاری دفاتر، اسکول اور کاروبار بند ہیں تاکہ شہریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت دی جا سکے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90روز کی تخفیف کا بھی اعلان کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!