پاکستان میں جزوی چاند گرہن 18 ستمبر کو ہوگا
Webdesk
|
16 Sep 2024
اسلام آباد : پاکستان میں جزوی چاند گرہن 18ستمبر کو ہوگا،چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پرمختصر وقت کے لئے کیا جاسکے گا۔
ذرائع کے مطابق جب چاند افق کے نیچے ہوگا تو پاکستان میں اس وقت چاند گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرین کا آغاز صبح 5بجکر 41 منٹ پر ہوگا۔
چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا،جزوی چاند گرین 7بجکر 44منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، جزوی چاند گرہن 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔چاند گرہن 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یورپ،ایشیا کے زائد حصے،افریقہ،شمالی اور جنوبی امریکہ،پیسفک اٹلانٹک، بحر ہند،ارکٹک اور انٹارکٹیکا میں چاند گرہن کا مشاہدہ کہا جاسکے گا۔
Comments
0 comment