پاکستان نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے دو روز کی فضائی بندش کا نوٹم جاری کر دیا
پاکستان نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

27 Oct 2025

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ملک کی فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔

نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) میں بتایا گیا ہے کہ یہ بندش دونوں دن ایک ہی وقت پر نافذ العمل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ اقدام بھارت کی سرحد کے قریب ممکنہ فوجی مشقوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک اپنی مغربی سرحد کے قریب “تِرشول 2025” کے نام سے ایک بڑی تھری سروسز (فضائی، بری، بحری) فوجی مشق منعقد کرنے جا رہا ہے۔

ان مشقوں کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارت نے گجرات اور راجستھان کے قریب کچھ علاقوں میں فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!