پاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا

پاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا

مقامی اور انٹرنیشنل صحافیوں کو لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کروایا گیا
پاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا

ویب ڈیسک

|

4 May 2025

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کا پردہ فاش کر دیا، آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کی حقیقت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے جارحانہ پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے غیرملکی اور ملکی میڈیا کو آزاد کشمیر کے ان علاقوں کا دورہ کروایا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دہشت گردوں کے کیمپ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

پاکستان نے آزادی کشمیر کے علاقے کیل، سری، ددھیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا سمیت 12 سے زائد علاقوں کا میڈیا دورہ کروایا اور تمام مقامات پر دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے، بھارتی الزامات کو جھوٹ ثابت کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت انہی علاقوں میں جارحیت کی کوشش کر سکتا ہے۔ آج بھی میڈیا کو مزید علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا

بھارتی میڈیا مسلسل یہ پروپیگنڈا کر رہا تھا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔ پاکستان نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کو ان علاقوں کا براہ راست دورہ کروایا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارت کی پراپیگنڈا مہم کو ناکام بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!