پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ ،11جاں بحق

پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ ،11جاں بحق

زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔
پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ ،11جاں بحق

Webdesk

|

25 Aug 2024

مکران: پاکستان سے ایران جانے والی زائرین کی ایک اور بس مکران میں خوفناک حادثے کی زد میں آگئی، جس کے باعث 10افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ بس پنجاب سے زائرین کو لے کر ایران کی جانب جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!