پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

ترکیہ کی میزبانی میں استنبول میں مذاکرات ہوئے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

ویب ڈیسک

|

26 Oct 2025

پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں مکمل ہو گیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ تقریباً نو گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد سات اراکین پر مشتمل تھا۔ پاکستان نے اس موقع پر افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے اور عسکری تربیتی مراکز کے بند کرنے کے مطالبے کو دوبارہ دہرایا۔

مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو ایک جامع سیکیورٹی پلان پیش کیا، جس میں سرحدی تحفظ، دہشت گرد گروہوں کے خاتمے اور انٹیلی جنس تعاون کے طریقہ کار کی تجاویز شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق طالبان حکام نے پاکستانی تجاویز کا جائزہ لینے اور مشاورت کے بعد جواب دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں پیش کیے گئے پلان پر مزید پیش رفت کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!