پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ طے، سرکاری اور سفارتی شخصیات کو ویزا چھوٹ

ویب ڈیسک
|
27 Jul 2025
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا جس کے تحت پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزہ چھوٹ دی گئی ہے۔
اس نئی پیشرفت کے حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یو اے ای میں ویزا چھوٹ فعال کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ویزا چھوٹ کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے تمام یو اے ای ایئرپورٹس پر موٴثر ہوگا۔
یہ پیشرفت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے بعد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزا چھوٹ پر اتفاق ہوگیا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، 30 دن بعد موٴثر اور فعال ہو جائے گا، یو اے ای شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ کا اطلاق ہو گا۔
Comments
0 comment