پاکستانی میڈیکل کے طلبا کیلیے خوشخبری، اسلامی ملک نے دروازے کھول دیے

14 hours ago

پاکستانی میڈیکل کے طلبا کیلیے خوشخبری، اسلامی ملک نے دروازے کھول دیے

خواہش مند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے جمع کروائیں
پاکستانی میڈیکل کے طلبا کیلیے خوشخبری، اسلامی ملک نے دروازے کھول دیے

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2025

پاکستانی طلبہ کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں بنگلہ دیش نے میڈیکل کی تعلیم کے لیے پاکستانی طلبہ کو نشستیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس کی نشستیں پاکستانی طلبہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

ان نشستوں پر داخلے کے خواہش مند طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے جمع کروائیں۔

طلبہ درخواستیں آن لائن یا بذریعہ ڈاک بھی ارسال کر سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق اہل اور دلچسپی رکھنے والے طلبہ مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں لازمی جمع کروائیں تاکہ داخلے کے عمل میں شامل ہو سکیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں حالیہ عرصے کے دوران بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے، خاص طور پر شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع سامنے آئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان کے درمیان کارگو سے متعلق ایک اہم معاہدہ بھی طے پایا تھا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا اور فضائی کارگو کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

اس معاہدے کے تحت جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ مراکز کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جس سے علاقائی تجارت کے لیے ایک مؤثر راستہ قائم ہوگا۔ پی آئی اے اور بیمان کے مشترکہ نیٹ ورک کے ذریعے درآمد اور برآمد کرنے والوں کو کم لاگت اور معیاری کارگو سہولیات میسر آئیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!