پاکستانی نوجوانوں کو گولی کی دھمکی، پاکستان نے مودی کے دانت کھٹے کردیے

ویب ڈیسک
|
27 May 2025
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے گجرات میں دیے گئے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ "ایک ایٹمی طاقت کے وزیراعظم سے اس قسم کے بیانات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔"
پاکستان نے موقف دیا کہ مودی کا بیان اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی اور علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ بیان بازی علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کو بھارت کے رویے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات اور وہاں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی قابل مذمت ہیں اور ان پر بھی اقوام متحدہ کو بولنا چاہیے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ "پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے، لیکن بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات اس راستے میں رکاوٹ ہیں۔"
Comments
0 comment