پاکستانی سفارت عملہ بھارت سے اہل خانہ سمیت پاکستان پہنچ گیا

پاکستانی سفارت عملہ بھارت سے اہل خانہ سمیت پاکستان پہنچ گیا

سفارت خانے کے عملے میں شامل 30 سے زائد افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں
پاکستانی سفارت عملہ بھارت سے اہل خانہ سمیت پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہل خانہ پر مشتمل 30 سے زائد افراد وطن واپس لوٹ گئے۔

 اگرچہ دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں، تاہم تاحال سفارتی روابط برقرار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی واپسی کا عمل گزشتہ شام شروع ہوا۔ 

پاکستانی سفیر سہیل قمر اور چار دیگر عملہ واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان واپس پہنچے۔ اس سے قبل اسی دن تین سفارتی اہلکاروں کے ہمراہ ان کے 26 اہل خانہ بھی وطن واپس لوٹے۔

مجموعی طور پر 34 افراد، جن میں ایک سفارتکار، سات عملے کے ارکان، اور 26 اہل خانہ شامل ہیں، پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ باقی افراد کی واپسی 30 اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت پہلگام حملے کے بعد سامنے آئی، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔ اس حملے کو سال 2000 کے بعد ہمالیائی خطے میں بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ابتدائی طور پر اس حملے کی ذمہ داری مزاحمتی تنظیم "دی ریزسٹنس فرنٹ" نے قبول کی تھی، تاہم بعد میں اس نے اس کی تردید کر دی۔ بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر لگایا، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، فضائی حدود کی بندش، تجارتی پابندیوں، اور ویزا پر پابندی جیسے اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کیے ہیں۔ اس ضمن میں بھارتی شہریوں اور سفارتی عملے کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔

 حملے کے صرف ایک دن بعد سفارتی عملے کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، جو موجودہ حالات کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!