پاکستانی ترانے میں میوزک کیوجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ کی وضاحت
افغان قونصلیٹ نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔
ویب ڈیسک
|
17 Sep 2024
افغان قونصلیٹ نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔
افغان قونصلیٹ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہرگز پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیر ی مقصد نہیں تھا، چونکہ ترانے میں موزیک تھا اسلئے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے۔
افغان قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے، اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے، تو لازمی قونصل جنرل کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
Comments
0 comment