پاکستانیوں کو ایک اور ملک میں آن آرائیول ویزے کی سہولت

پاکستانیوں کو ایک اور ملک میں آن آرائیول ویزے کی سہولت

وزیراعظم کی تاجک صدر کے ساتھ مشترکہ گفتگو
پاکستانیوں کو ایک اور ملک میں آن آرائیول ویزے کی سہولت

ویب ڈیسک

|

4 Jul 2024

وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر پہنچ کر ویزہ مل جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ پاکستان اور تاجکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری سفر پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم دوشنبے کے دو روزہ سرکاری دورے پر تھے۔ جہاں تاجکستان کے صدارتی محل قصر ملت پہنچنے کے بعد ان کی میزبانی تاجکستان امام علی رحمان نے کی۔

تاجک صدر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشتوں کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ معاہدے ہمارے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور یقیناً آنے والے دنوں میں ہمارے تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان اور تاجکستان نے سرکاری پاسپورٹ کو ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز نے پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تاجکستان کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی امید ظاہر کی۔

انہوں نے کہا، "ہم نے 2017 میں ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ تاہم، بدقسمتی سے اب یہ خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔" وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ خطہ امن کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم شہباز نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ اور غزہ میں جاری نسل کشی، جہاں کم از کم 39,000 فلسطینیوں کو اسرائیل کے ہاتھوں قتل کیا گیا، کے دوران دنیا کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ نسل کشی ہے اور پاکستان نے اس نسل کشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت بھی کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تاجکستان کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!