پاکستانیوں کے بیرون ممالک میں موجود کھربوں روپے پاکستان لانے پر غور
یہ اسکیم، جس کا مقصد قانونی طور پر ظاہر شدہ اثاثوں کو پاکستان منتقل کرنا ہے
Webdesk
|
29 Mar 2026
اسلام آباد: بین الاقوامی حالات اور علاقائی کشیدگی کے پیشِ نظر بیرونی ممالک میں رکھی گئی پاکستانیوں کی تقریباً 20 ارب ڈالر کی دولت وطن واپس لانے کے لیے اہم اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں 'روشن ڈیجیٹل اسکیم' کا دائرہ کار وسیع کر کے غیر ملکی کمپنیوں اور مقامی شہریوں کو بھی سرمایہ کاری کی اجازت دینے سمیت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کو 10 فیصد ٹیکس رعایت دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
یہ اسکیم، جس کا مقصد قانونی طور پر ظاہر شدہ اثاثوں کو پاکستان منتقل کرنا ہے، آئندہ بجٹ یا اس سے قبل نافذ کی جا سکتی ہے تاکہ غیر یقینی عالمی صورتحال میں پاکستانی اپنی پونجی محفوظ ملک منتقل کر سکیں
Comments
0 comment