پاکستانیوں کی اکثریت نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کردی

پاکستانیوں کی اکثریت نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کردی

گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کردیا، جس کے مطابق 36 فیصد پاکستانی علیحدہ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستانیوں کی اکثریت نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کردی

Webdesk

|

5 Sep 2024

کراچی: پاکستانیوں کی اکثریت جوائنٹ فیملی سسٹم کی حامی ہے، 62 فیصد پاکستانیوں نے مشترکہ خاندانی نظام کو بہتر قرار دے دیا۔

گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کردیا، جس کے مطابق 36 فیصد پاکستانی علیحدہ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 62 فیصد پاکستانی جوائنٹ فیملی سسٹم کے حامی ہیں، جنہوں نے مشترکہ خاندانی نظام کو اہم کہا ہے۔

سروے میں 69 فیصد مردوں نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کی جبکہ خواتین میں یہ شرح 54 فیصد دکھائی دی۔

دوسری طرف اس کے برعکس علیحدہ رہنے کو 45 فیصد خواتین نے سپورٹ کیا جبکہ مردوں میں 29 فیصد نے اس کی حمایت کی۔

سروے نتائج کے مطابق دیہات کے مقابلے میں شہروں میں جوائنٹ فیملی سسٹم کو 4 فیصد زیادہ افراد کی حمایت ملی ہے۔سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کا بھی بتایا جبکہ 30 فیصد نے علیحدہ رہنے کا کہا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!