پمپ مالکان اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال کی کال واپس لے لی
Webdesk
|
22 Jul 2026
اسلام آباد: حکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی کال مخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مخر کرتے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول پمپس اور ڈیلرز کے مسائل دو ہفتوں میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دو ہفتوں میں مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ ان کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
علی پرویز ملک نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ کوئی الزام لگائے کہ ہم ناجائز منافع خوری میں کردار ادا کر رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت عالمی سطح کے مطابق جیسے اوپر گئی تو پھر نیچے بھی آئی، جلد از جلد شفاف انداز میں اسی فارمولے کے تحت عوام کو فائدہ واپس منتقل کیا جائے گا۔
Comments
0 comment