6 hours ago
پانامہ بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس عظمت انتقال کرگئے
![پانامہ بینچ کا حصہ رہنے والے جسٹس عظمت انتقال کرگئے](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/13/pn-bynch-kh-hsh-rhny-wly-jstts-aazmt-ntql-khrgy-y_1739401804-b.jpg)
Webdesk
|
13 Feb 2025
لاہور: نواز شریف کو سزا دینے والی پانامہ بینچ میں شامل سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید لاہور میں انتقال کر گئے۔
سپریم کورٹ کے سابق جج گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا اور چند روز سے بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
زندگی پر مختصر نظر
شیخ عظمت سعید نے اپنے کیریئر کا آغاز 1978 میں راولپنڈی سے کیا اور 1981 میں لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ کے طور پر شامل ہوئے۔
انہوں نے 2011 سے 2012 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں اور یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے مستقل جج مقرر ہوئے۔ جولائی 2019 میں انہوں نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ بھی سنبھالا۔
پانامہ لیکس کیس میں کردار
جسٹس شیخ عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا اہم رکن تھے، جس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ ان کا یہ کردار ملکی عدالتی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔
Comments
0 comment