پنجاب حکومت کی رمضان کاکردگی انکے خلاف چارج شیٹ ہے، بیرسٹر سیف

پنجاب حکومت کی رمضان کاکردگی انکے خلاف چارج شیٹ ہے، بیرسٹر سیف

رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کو بے نقاب کردیا ہے، مشیر اطلاعات
پنجاب حکومت کی رمضان کاکردگی انکے خلاف چارج شیٹ ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2025

پشاور: بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی رمضان کارکردگی رپورٹ دراصل ان کے خلاف ایک چارج شیٹ ثابت ہوئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں خود اعتراف کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر مارکیٹ میں عمل درآمد یقینی نہیں بنایا گیا۔

رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ پنجاب میں گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دی گئی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر کے مقرر کردہ نرخ، مارکیٹ ریٹ اور رمضان سہولت بازار کے نرخوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں چکن 940 روپے فی کلو فروخت ہوا، جبکہ ڈپٹی کمشنر کا مقرر کردہ نرخ 585 روپے تھا، کیلے کی قیمت ڈپٹی کمشنر نے 227 روپے فی درجن مقرر کی، جبکہ مارکیٹ میں وہ 389 روپے میں فروخت ہوا۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسی طرح دیگر اشیائے خورونوش بھی مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوئیں، پنجاب حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ مارکیٹ میں گراں فروشوں کو قابو میں نہیں رکھا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے رمضان کے دوران گراں فروشوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!