پنجاب کے جیلوں میں موجود قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ

پنجاب کے جیلوں میں موجود قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ

قیدیوں کی خواہشات پر ایڈوکیٹ جنرل کو خط لکھ دیا گیا
پنجاب کے جیلوں میں موجود قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

18 May 2024

پنجاب کی جیلوں میں مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری جیل خانہ جانے نے اس ضمن میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو خط ارسال کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ جیلوں میں موجود قیدی سیاسی قیدیوں والی سہولیات مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں بھی بانی پی ٹی آئی کی طرح غیر معمولی سہولیات دی جائیں اور روزانہ گھر والوں سے چار ملاقاتیں جبکہ بیرک میں ورزش کا سامان اور پسند کا کھانا فراہم کیا جائے۔

خط کے مطابق قیدیوں نے اصرار کیا کہ انہیں ٹی وی سمیت دیگر سہولیات اور گھر والوں سے ون آن ون اکیلے میں کئی گھنٹوں تک ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ایڈوکیٹ جنرل کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات قیدیوں کے رولز 1978 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!