پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

ویب ڈیسک

|

28 Feb 2025

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔  

پی ڈی ایم اے نے صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24/7 بنیادوں پر مانیٹرنگ جاری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو اداروں کو مشینری اور عملے کے ساتھ الرٹ رکھا گیا ہے اس کے علاوہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔  

پی ڈی ایم اے نے عوام کیلیے ہدایات بھی جاری کیں جس میں انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہیں۔  کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔  بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب نہ جانے دیں۔  

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بارش کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!