پنجاب میں جلسہ کروانے پر پی ٹی آئی کارکن کے بے گناہ والد پولیس حراست میں انتقال کرگئے

پنجاب میں جلسہ کروانے پر پی ٹی آئی کارکن کے بے گناہ والد پولیس حراست میں انتقال کرگئے

منڈی بہاوالدین میں پی ٹی آئی کارکن نے اپنے گھر پر پی ٹی آئی امیدوار کا جلسہ منعقد کروایا تھا
پنجاب میں جلسہ کروانے پر پی ٹی آئی کارکن کے بے گناہ والد پولیس حراست میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

پنجاب کے علاقہ منڈی بہاؤالدین کے حلقہ پی پی 41 میں تحریک انصاف کی امیدوار باسمہ ریاض کا جلسہ کروانا پی ٹی آئی کارکن کیلیے بہت مہنگا پڑ گیا۔

پولیس نے جلسے کے بعد چار روز قبل گھر پر چھاپہ مارا اور بیٹے کی جگہ والد کو اٹھایا، جس کے بعد انہیں چار دن حراست میں رکھا گیا۔

بے گناہ اور بوڑھا باپ چار روز تھانہ پاہڑیانوالی کے لاک اپ میں حبس بے جاں میں رہا اور گزشتہ شب حراست میں انتقال کرگیا۔

چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی باسمہ ریاض چوہدری جو تحریک انصاف کی امیدوار ہیں پی پی 41 میں انکی کارنر میٹنگ میں افضال قادری کی یہ تقریر انکے والد کی پولیس حراست میں قتل کی وجہ بن گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!