پنجاب اسمبلی میں خواتین اراکین کے ساتھ ہراسانی کا انکشاف

ویب ڈیسک
|
17 Jul 2025
خواتین کے لیے پنجاب اسمبلی جیسا مقدس ایوان بھی محفوظ نہ رہا۔
پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی دفعہ خاتون رکن کی جانب سے اپوزیشن کے چار اراکین کے خلاف ورک پیلس یراسمنٹ کی درخواست دے دیدی۔
حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تحریری درخواست جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے بارے میں فحش الفاظ اور اشارے ناقابل قبول ہیں۔
راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ معاملہ برداشت سے باہر ہوگیا تھا، اس لیے اپوزیشن کے چار اراکین کے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان کی ہراسمنٹ کی درخواستیں موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہراسمنٹ کی درخواستیں ابھی پینڈنگ ہیں۔اسپیکر ملک سے باہر ہیں وہ ائیں گےتو اس پر بھی بات ہوگی۔
Comments
0 comment