اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرسکا، اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
Webdesk
|
3 Sep 2024
اسلام آباد: سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹیـمینگل (بی این پیـمینگل) سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرسکا۔انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینا کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کوئی ہے، نہ کوئی ہماری بات سنتا ہے، پاکستان میں سیاست سے بہترہے پکوڑے کی دکان لگالوں، ملک میں صرف نام کی حکومت رہ گئی ہے۔
اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اسمبلی کااجلاس بلانا چاہیے تھا۔
سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
Comments
0 comment