اپنے پاوٴں پر کھڑے ہو کر قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی، شہباز شریف

اپنے پاوٴں پر کھڑے ہو کر قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی، شہباز شریف

وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو
اپنے پاوٴں پر کھڑے ہو کر قرضوں سے جان چھڑانا ہوگی، شہباز شریف

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2024

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے پاوٴں پر کھڑے ہو کر قرضوں سے جان چھڑانا ہو گی.

کابینہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ aAui ایم ایف پروگرام کے بعد گروتھ کے اقدامات اٹھائیں گے، آئی ایم ایف کے حوالے سے دوست ممالک نیایک مرتبہ پھر بھائیوں والاساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلیے وزیرخزانہ، کابینہ ارکان اورمتعلقہ حکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، دعا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے آج پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کی ہے جو کہ خوش آئند ہے، دعا ہے پالیسی ریٹ بھی مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجٹ پرآجائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آنیسیمعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، بجلی کی شعبے اور ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، غزہ میں قتل عام پرعالمی ضمیرکوجاگنا چاہیے، غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کا قتل افسوس ناک ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!