عمرے کی آڑ میں جسم فروشی کیلئے انسانی اسمگلنگ، 2 مسافر گرفتار

عمرے کی آڑ میں جسم فروشی کیلئے انسانی اسمگلنگ، 2 مسافر گرفتار

دیگر عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے
عمرے کی آڑ میں جسم فروشی کیلئے انسانی اسمگلنگ، 2  مسافر گرفتار

Webdesk

|

10 Aug 2026

ملتان: ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے ویزے کی آڑ میں جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ ناکام بنا کر خاتون سمیت 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کیلئے پہنچے 2 مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک حرکات پر روک کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی جس دوان مسافروں سے متعلق کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا۔

 ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران کمرشل جنسی استحصال سے متعلق مبینہ شواہد سامنے آئے جب کہ دورانِ تفتیش جنسی استحصال کے منظم نیٹ ورک سے متعلق اہم تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایجنٹ نے عمرہ ویزے کی آڑ میں مسافروں کو سعودی عرب بھجوانے کے انتظامات کیے، مسافروں کو سعودی عرب میں کمرشل جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا مبینہ منصوبہ تھا۔

 مسافروں کے زیر استعمال موبائل فونز اور دیگر متعلقہ مواد کو مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا گیا جب کہ دونوں مسافروں کو موبائل فونز اور دیگر شواہد کے ساتھ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہیکہ کمرشل جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، منظم نیٹ ورک میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!